فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مریم نواز کی بھی گرفتاری کا مطالبہ

لاہور (عکس آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کی بھی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بیگم صفدر اعوان کو بھی بانی پاکستان کے مزار کی بے توقیری پر گرفتار کیا جائے، آج کل وہ ہر جگہ ووٹ کو عزت دو کی منتیں، ترلے اور غزلیں پڑھ رہی ہیں۔

کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا مزار قائد کی دانستہ بے حرمتی کا منطقی انجام کیپٹن صفدر اعوان کی گرفتاری ہی تھا، بیگم صفدر اعوان نے عدالتوں اور عوام سے ذلت و رسوائی ملنے کے بعد اپنا، اپنے والد اور خاندان کا نام ووٹ رکھ لیا ہے،

اپنے آپ کو عزت دینے کا واویلا کرنے والی مزار قائد کی بے توقیری کو باعث اطمینان جان رہی ہے، بیگم صفدر اعوان کو مزار قائد پر عاجزی سے پاکستان کو لوٹنے اور بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے نظریات پروان چڑھانے پر معافی مانگنی چاہیے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں