وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت ، شہداکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

لاہور (نمائندہ عکس ) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے حادثے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداکے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ شہداکی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار دونوں پائلٹس سمیت 6 افسران و اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں