وزیراعلی بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

کوئٹہ ( عکس آن لائن ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر خان عبدالولی خان کی بیوہ بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلی نے کہا کہ مرحومہ کی جمہوریت اور جمہوریت پسند اقدار کے فروغ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے سیاسی شعور اور مساوی حقوق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔وزیراعلی نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب، بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں