ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے’ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لاہور( عکس آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے،وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی سے دوسال میں مفادِعامہ کیلئے ریکارڈ 58 بل پاس کروائے،مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود حکومت نے پنجاب میں 9 ہسپتالوں، 7 یونیورسٹیز پر کام شروع کیا جوتکمیل کے قریب ہے ۔

ٹوئٹر پر اپنے بیا ن میںانہوںنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکی قیادت میں ہرشعبہ زندگی میں بہتری لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام جاری ہے،صحت سہولت پروگرام، 60سال سے زائدعمرکے بزرگوں کوماہانہ پنشن کی فراہمی،انصاف میڈیسن کارڈجیسے منصوبے وزیراعلی پنجاب کی عوام دوستی کاثبوت ہیں،صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت دعوئوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں