ڈاکٹریاسمین راشد

وزیراعظم کے ویژن کے مطابق دوردرازعلاقوں میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنیکی کوشش کررہے ہیں’ یاسمین راشد

لاہور( عکس آن لائن)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہواـاجلاس میں سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمدعثمان یونس،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرعمرفاروق ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت اٹھائے گئے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمدعثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کوبنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن اور وزیراعظم صحت اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے تمام بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن مقررہ وقت پرمکمل کی جائی گی۔

اس پروگرام کے تحت پنجاب کے تمام بنیادی مراکز صحت کو 24/7کے ماڈل پرمنتقل کیاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق دوردرازکے علاقہ جات میں صحت کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیاجارہاہے۔بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کی نگرانی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس کررہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے بعدعوام گھرکی دہلیز پرصحت کی بہترین سہولیات حاصل کرسکیں گے۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے تمام بنیادی مراکز صحت کی جلداپ گریڈیشن کا ہدف دیاہے۔تمام بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا عمل مرحلہ وارتین فیزوں میں مکمل کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ مخدوش دیہی مراکزصحت کی بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ہرزون کیلئے پی سی ون آخری مراحل میں ہے۔حکومت کیلئے صحت عامہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔عمران خان کے سپاہی ہونے کے ناطے خالی اور کھوکھلے نعروں نہیں بلکہ عوام کی عملی خدمت پرمکمل یقین رکھتی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ اپ گریڈیشن سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف کو حاصل کرنے میں مددحاصل ہوگی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کی باقاعدگی سے نگرانی جاری ہے۔انشاء اللہ مقررہ وقت پر اپ گریڈیشن کا منصوبہ مکمل کرلیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں