وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنا مل گیا

لاہور(نمائندہ عکس ) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حاضری معافی کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور انہیں عدالت میں پیشی کےلئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی جبکہ حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں