وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا پرامن یوم عاشور پر وزارت داخلہ،صوبائی حکومتوں کوخراج تحسین

اسلام آ باد (نمائندہ عکس )وزیراعظم شہباز شریف نے پرامن یوم عاشور پر وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک سے پرامن اندازمیں یہ دن مکمل ہوا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عاشور پرامن ماحول میں منعقد ہوا، کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، پولیس، رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو شاباش دیتا ہوں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک سے پرامن انداز میں یہ دن مکمل ہوا، آپ سب پر فخرہے۔ اللہ کا شکر ہے عاشورپرامن ماحول میں منعقدہوا، کوئی ناخوشگوارواقعہ نہیں ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں