وزیراعظم

وزیراعظم کا وفاقی وزارتوں کے سیکریٹریز کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم

اسلام آباد(عکس آن لائن)بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا موثر ازالہ اور مسائل کے حل کےلئے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں کے سیکریٹریز کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ وفاقی سیکریٹری صاحبان ہر ماہ کم از کم ایک باربلوچستان خود جائیں،وزیراعظم آفس کے مطابق اپنی وزارت، ڈویژن اور محکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیاد پر حل کریں،تمام وفاقی سیکریٹریزچیف سیکرٹری بلوچستان سے مل کر وزٹ پروگرام تشکیل دیں گے۔

وزیراعظم آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزٹ پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم آفس کو مطلع رکھیں گے، سیکریٹری صاحبان دورے کے بعد تفصیلی رپورٹ باقاعدگی سے بھجوائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں