وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر

وزیراعظم کا عوام کو فوری طور پر گیس کی فراہمی کا حکم

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری طور پر عوام کو فراہم کرنے کا حکم جاری کردی گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے فوجی فانڈیشن گروپ کے چئیرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم کو شمالی وزیرِ ستان، بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دریافت ہونے والی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لئے استعمال میں لائے جائیں۔ اسکے علاوہ وزیراعظم نے علاقے کی ترقی، سماجی بہبود، تعلیم، صحت کے حوالے سے سفارشات طلب کرلیں ہیں۔ خیال رہے کہ ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں