ڈاکٹرنفیسہ شاہ

وزیراعظم ٹائیگر فورس کے ڈان،جمہوری پسند بنیں ، تھانے دار نہیں،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

کراچی (عکس آن لائن)پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کا ڈان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاں صاحب جمہوری پسند بنیں ، تھانے دار نہیں۔ نیب ایک کھوکھلا ادارہ بن چکا ہے ، نیب ملک میں سیاسی انجینئرنگ بند کرے ۔

عوامی مقدمے کی جنگ کے لئے آج سے ہم نکل پڑے ہیں ، جلسوں سے قبل ہی حکومت کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو بلاول ہاؤس کراچی میں پلوشہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے ، عمران خان کہاکرتے تھے کہ میرے خلاف لوگ نکلے تو استعفیٰ دے دونگا ، آج پورا ملک سراپا احتجاج ہے ، وزیراعظم فوری استعفیٰ دیں ۔پلوشہ خان نے کہا کہ حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طرف ڈھکیل رہی ہے ۔

پی پی رہنما کہا کہ ٹائیگر فورس کو یہ حق ہرگز نہیں کہ وہ جاکر اشیائے خوردنوش کی قیمتیں چیک کرے، ہم جلد ٹائیگر فورس کے ہاتھ کاٹنے والے ہیں ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوامی مقدمات کی جنگ کے لئے نکل پڑی ہے ، جلد موجودہ حکومت کا خاتمہ ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں