فرخ حبیب

وزیراعظم نے ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیے،فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس )وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرکے22کروڑ عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بیرونی سازش،لندن میں بیٹھا ہوا بھگوڑا کس کس سے ملتا اور پاکستان میں موجود کردارکس کے کہنے پرچل رہے ہیں اس سب کیخلاف پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں