فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد دوستی، اعتماد، محبت اور تعاون کا نیا باب لکھ رہے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد دوستی، اعتماد، محبت اور تعاون کا نیا باب لکھ رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دورہ کوالمپور تاریخی اہمیت کا ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، عمران خان اور وزیراعظم مہاتیر محمد مل کر دونوں ممالک میں دوستی، اعتماد، محبت، تعاون اور اشتراک عمل کا نیا باب لکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دوستی اور اعتماد پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ترقی اور خوشحالی کا نیا دور ثابت ہوگا، دونوں رہنماﺅں نے امت مسلمہ اور اسلام کے ترجمان بن کر دنیا میں ابھرے ہیں، امت مسلمہ پاکستان اور ملائیشیا کے عوام کےلئے دوطرفہ اشتراک عمل خوشخبری کے مترادف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں