گور نر سندھ عمران اسماعیل

وزیراعظم سے گور نر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی جس میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال خصوصاً شہر قائد میں وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں مکمل کیے جانے والے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

وزیرِ اعظم نے کراچی کی عوام کی سہولت اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گورنر سندھ کے کردار کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،ملک کے معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ کراچی کی عوام کی ضروریات اور فلاح و بہبودکو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے ۔ اس حوالے سے وزیرِ اعظم جمعہ کو ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے جس میں کراچی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ترقیاتی منصوبوں کے اجرا پر غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں