وزیراعلی عثمان بزدار

وزیراعظم سے وزیراعلی عثمان بزدارکی ملاقات ،انتطامی امور، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی

لاہور(عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی ۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب را سردار علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو انتظامی امور ،امن و امان اورترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کے لئے بھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں