لیاقت بلوچ

وزیراعظم اور کابینہ ہنگامی فیصلوں کی قوت سے محروم ہیں، لیاقت بلوچ

اسلام آباد (عکس آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ ہنگامی فیصلوں کی قوت سے محروم ہیں لاک ڈائون کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے ۔

بدھ کو لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے راشن تقسیم وئیر ہاؤس کا دورہ اور کرونا وائرس کے خلاف الخدمت فاؤنڈیشن کی راشن تقسیم مہم کا جائزہ لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کرونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ ہنگامی فیصلوں کی قوت سے محروم ہیں،لاک ڈائون کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں صحت کے نظام کا ایمرجنسی جائزہ لینا ہوگا جبکہ اس وقت پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بیانیہ کنفیوژن پر پیدا کر رہی ہے عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے عمران خان کبھی نو لاک ڈاؤن تو کبھی لاک ڈاون پر تذبذب کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی حکومت کو پرائیویٹ سطح پر کوئی فورس تشکیل دینے کا اختیار نہیں،پی ٹی آئی کی اپنی ٹائیگرز فورس اب کہاں ہے۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا زائرین اور دینی جماعتوں اور مساجد کو ہدف بنانا درست نہیں ،پوری قوم اللہ تعالی سے رجوع قائم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں