وزارت داخلہ

وزارت داخلہ کی آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوںکو سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنےکی ہدایت

لاہور (عکس آن لائن)وفاقی وزارت داخلہ نے آزاد کشمیر او رگلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کو انار کلی میں تحریبی کارروائی کے واقعہ کے بعد سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز،ڈی جیزرینجرز، کمانڈر فرنٹیر کانسٹیبلری اور آئی جیز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا گہا ہے کہانار کلی بازار لاہور میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے اور ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں سے لاحق خطرات کے پیش نظر تمام صوبائی اور خصوصی علاقوں کی حکومتیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے غیر معمولی انتظامات کریں ۔انار کلی بازار میں بم دھماکے کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی پہلے ہی ہائی الرٹ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں