شاداب خان

ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے کرنی ہوگی، شاداب خان

کراچی(عکس آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے کرنی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو ہوئے شاداب خان نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ کا سیزن ہے، ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے، جس کو بھی کپتان بنائیں لمبے عرصے کے لیے بنائیں۔شاداب خان نے کہاکہ نیوزی لینڈ سیریز میں کھلاڑیوں کو وہی رول دیا جائے جو ورلڈ کپ میں انہیں دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال تھی لیکن رن ریٹ کنٹرول میں تھا، عماد کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، آخری تین میچز میں انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہاکہ حیدر علی پر اعتماد تھا، اس کو برقرار رکھا، میں اس طرح بولنگ نہیں کررہا جس طرح ہونی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ میں مجھ سے اچھی بولنگ نہیں ہوئی، کچھ تکنیک پر کام کر رہا ہوں، وقت نہیں مل رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں