ہاکی ورلڈ کپ

ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کوالالمپور میں چلی گئی

کوالالمپور ()ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 5 تا 16 دسمبر کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم فلائیٹ کی تارخیر کے باعث صبح 8 بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئی بعد ازاں علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور سے فلائیٹ نمبر پی کے 898 کے زریعے کوالالمپور کیلئے روانہ ہوگی۔

ٹیم کے ہمراہ منیجر لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر ،ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی،انٹرنیشنل محمد علی، انٹرنیشنل آصف خان،فزیو تھراپسٹ محمد اسلم جبکہ ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی شامل ہیں۔قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 دسمبر کو نیدرلینڈ ،دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں