واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ جوبائیڈن کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ری پنلکنز نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔نتائج کے مطابق جوبائیڈن کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
- غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال ایندھن کی کمی کے باعث بند ہونے کا خدشہط
- سوشل میڈیا معصوم لوگوں کیلئے بہت نقصان دہ ہے ‘ ہمایوں سعید
- وینا ملک اپنی ویڈیو کے سبب تنقید کی زد میں آگئیں
- ٹی20 ورلڈکپ،سابق انگلش کرکٹر نے ٹاپ فور ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہ کیا