عثمان ڈار

ن لیگ کے پاس عقل اور اقتدار سے فارغ لوگ ہیں، عثمان ڈار

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس عقل اور اقتدار سے فارغ لوگ ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ عطا تارڑ کہتے ہیں کہ عمران کی پنجاب حکومت صرف 1 ووٹ پر کھڑی ہے، مرکز میں امپورٹڈ حکومت کے پاس تو جیسے دو تہائی اکثریت ہے؟ انہوں نے کہا کیسے کیسے نمونے ہیں ن لیگ کے پاس عقل اور اقتدار دونوں سے فارغ لوگ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں