میاں اسلم اقبال

(ن) لیگ کے معاشی ارسطو نے بحال معیشت منجمدکرکے اپنے اثاثے بحال کرا لئے’میاں اسلم اقبال

لاہو ر(عکس آ ن لائن)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے معاشی ارسطو نے بحال معیشت منجمند کرکے اپنے اثاثے بحال کرا لیئے،اسحاق ڈار نے بھی این آر او ٹو کی بہتی گنگا میںہاتھ دھو لیے، امپورٹڈ وزیر خزانہ عوام کی معاشی مشکلات بڑھانے کے لئے ہی مسلط کیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ قومی دولت کے لیٹروں کو این آر اوٹو دیکر غریب قوم پر بڑا ظلم کیا گیا ۔

اورپی ڈی ایم حکومت کی نااہلی اور کرپشن کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایک طرف کفایت شعاری کی پالیسی اور دوسری جانب جہازی ساز وفاقی کابینہ ،کس کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ اتحادیوں کو خوش رکھنے کے لئے قومی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا جارہاہے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نااہلوں کی پھیلائی بے یقینی سے سرمایہ کار اور قابل اذہان ملک چھوڑنے پر مجبورہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں