پیپلز پارٹی پنجاب

(ن) لیگ کی قیادت طلال چوہدری کی بڑھک کا نوٹس لے ‘ پیپلز پارٹی پنجاب

لاہور(عکس آن لائن)پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ طلال چودھری اپنے پرانے آقائوں کو خوش کرنے کیلئے پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ،مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پوری دنیا مان گئی کہ یوسف رضا گیلانی جیت گئے مگر طلال چوہدری کو نظر نہیں آ رہا ،طلال چوہدری اپنے قد کے مطابق بیان دیا کریں تو بہتر ہے ،طلال چوہدری کو خبر ہو کہ چاند پر تھوکا واپس اپنے ہی منہ پر آتا ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے (ن)لیگ کی قیادت کو بند گلی میں جانے سے بچایا،طلال چوہدری کی بڑھک کا (ن)لیگ کی قیادت نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اتحاد اور قیادت پر یقین ہی پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی کامیابی کی کنجی ہے ،تمام سیاسی کارکنوں کو ایک دوسرے کے قیادت کا احترام کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں