حماد اظہر

ن لیگ ملکی خزانے کو خالی چھوڑ کر گئی تھی، ہمیں معیشت سے متعلق سخت فیصلے کرنا پڑے ،حماد اظہر

لاہور(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ن لیگ ملک کے خزانے کو خالی چھوڑ کر گئی تھی، ہمیں معیشت سے متعلق سخت فیصلے کرنا پڑے ،جس کے ثمرات نظرآنے لگے ہیں،معیشت میں استحکام نظر آرہا ہے،آج روپیہ مستحکم ہے بلکہ اس کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے، ہم نے ساڑھے دس ارب ڈالرزکا قرضہ واپس کیا ہے،سابق حکومت کے غلط فیصلوں کے باعث بجلی کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔

اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ لاہورسے انصاف کارڈ کا آغازکررہے ہیں،30 سے 35 ہزار گھرانے اس سہولت سے مستفید ہوں گے،صحت انصاف کارڈ بلا تفریق فراہم کیا جائے گا،ہرمستحق شخص کو بلاتفریق صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جائے گا،غربت کے خاتمے کے لئے مختلف منصوبے شروع کیے گئے،حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں معیشت سے متعلق سخت فیصلے کرنا پڑے،ہمیں سخت فیصلے کرنا پڑے جس کے ثمرات نظرآنے لگے ہیں،

معیشت میں استحکام نظر آرہا ہے،کچھ دنوں سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے،حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے ساڑھے دس ارب ڈالرزکا قرضہ واپس کیا ہے،سود سمیت بیرونی قرضوں کی ادائیگی ایک بہت بڑا چیلنج تھا ،ن لیگ ملک کے خزانے کو خالی چھوڑ کر گئی تھی،مشکل فیصلوں کی وجہ سے حالات میں بہتری آرہی ہے،آج روپیہ مستحکم ہے بلکہ اس کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے،سابق حکومت کے غلط فیصلوں کے باعث بجلی کی قیمتیں بڑھانا پڑیں،82 ارب روپے کی بجلی چوری کو روکا گیا ہے حماد اظہر نے کہا کہ کسی کویہ بات پسند آئے یا نہیں،تمام ادارے ایک پیج پرہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں