جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ انتخابات، جیسنڈا آرڈرن نے دوسری مرتبہ عہدے کا حلف اٹھالیا

ویلنگٹن( عکس آن لائن) نیوزی لینڈ کے رواں سال ہونے والے انتخابات میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد جیسنڈا آرڈرن نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اٹھالیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کے لیے 17 اکتوبر کی صبح مقامی وقت کے مطابق نو بجے پولنگ مراکز کھولے گئے اور لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلے تھے۔ ملک میں تقریبا 35 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے تقریبا نصف رائے دہندگان اپنا ووٹ پہلے ہی ڈال چکے تھے۔کورونا وائرس کی وجہ سے یہ انتخابات تقریبا ایک ماہ کی تاخیر سے ہوئے تھے۔ طے شدہ پروگرام کے تحت عام انتخابات کے لیے 19 ستمبر کو ووٹنگ ہونا تھی تاہم کووڈ 19 کی وجہ سے انہیں 17 اکتوبر تک کے لیے موخر کردیا گیا تھا۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن دوسری بار تین برس کی معیاد کے لیے ملک کی قیادت سنبھالنے کے مقصد سے میدان میں اتری تھیں جبکہ ان کا مقابلہ اپوزیشن نیشنل پارٹی کی رہنما جوڈتھ کولنز سے تھا۔ پولنگ سے پہلے کے مختلف جائزوں میں بتا دیا گیا تھا کہ آرڈرن کی جماعت لیبر پارٹی انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہو جائے گی۔ وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا اور کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ جیسے واقعات سے نمٹنے کی کوششوں کو کافی سراہا گیا ہے، لیکن 61 سالہ حزب اختلاف کی رہنما جوڈتھ کولنز کا کہنا ہے کہ ایسے وقت جب وبا کے خطرات کے سائے میں ملک معاشی مندی کی مار جھیل رہا ہے، وہ ملک کو بہتر سمت میں لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں