جیسنڈا ارڈرن

نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، جیسنڈا ارڈرن

سڈنی (عکس آن لائن) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن نے کہا ہے ،

کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر نیوزی لینڈ آئندہ سال ایشیاء پیسیفک

اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) سربراہی کانفرنس کی میزبانی کے لیے

ورچوئل ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرے گا ۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن نے دارلحکومت ویلنگٹن میں

ڈیجیٹل میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 21 ممبر ممالک کے رہنماؤں کو اگلے سال کے آخر میں ہونے والے

ایپیک سمٹ 2021 کے سربراہی اجلاس کے لئے نیوزی لینڈ میں جمع ہونا تھا.

تاہم کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے کانفرنس کی میزبانی آن لائن پلیٹ فارم پر ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں