نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلا س،کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر حکمت عملی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق بریفننگ دی گئی ،اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزارت صحت کے اعلی حکام شریک تھے ،اجلاس میں ایگزیکٹو ڈاریکٹر قومی ادارہ صحت میجر جنرل عامر اکرام بھی شریک تھے ۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز آنے کا بھی جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں کاروباری اوقات کار میں کمی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں