احسن اقبال

نیب کے میڈیا میں کردار کشی کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، احسن اقبال

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے میڈیا میں کردار کشی کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، اگر نیب کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے، کوئی حفاظتی ضمانت نہیں کراﺅں گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ نیب کو چیلنج کرتا ہوں کہ میرے خلاف کچھ ثبوت ہے تو ثابت کرے، میڈیا میں کردار کشی کے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیلیں ہمیں اپنے مقصد اور جدوجہد سے روک نہیں سکتیں،1993سے سیاست میں ہوں، نیب ثابت کرے1993میں میرے اثاثے زیادہ تھے یا آج زیادہ ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ سب سے کہتا ہوں میرے اوپر لگائے گئے الزامات ثابت کرے کوئی حفاظتی ضمانت نہیں کراﺅں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں