نیب کے دفتر

نیب کے دفتر پر پتھرائو، نیب کا(ن) لیگی غنڈہ گردوں کیخلاف مقدمات درج کرانے کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن) نیب نے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کو منسوخ کرتے ہوئے نیب کے دفتر پر پتھرائو اور عملے کے زخمی ہونے پر مقدمات درج کرانے کااعلان کیا ہے ۔نیب اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ قومی احتساب بیورو لاہور میں آج مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف لینے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔
تاہم انکی جانب سے نیب لاہور میں پیش ہوکر جواب دینے کی بجائے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ اور بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کے 20سالہ دور میں پہلی مرتبہ ایک آئینی و قومی ادارے کے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤ روا رکھا گیا ہے جس میں نیب کی عمارت پر پتھراؤ کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ نیب کے عملہ کو بھی زخمی کیا گیا
نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں و کارکنان کے غیر قانونی اقدام اور کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر (FIR) درج کروانے کابھی فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں