ہنگامہ آرائی کیس

نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس، کیپٹن صفدر اور رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع

لاہور(عکس آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرای کیس میں کیپٹن صفدر اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماں کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرای کیس کیپٹن صفدر اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ رانا ثنااللہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ کیپٹن صفدر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گی، عدالت کو بتایا گیا کہ کیپٹن صفدر پشاور میں ہیں لہذا حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاے ۔

تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ کیپٹن صفدر اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنماوں نے کارکنوں کو حملے اور تشدد پر اکسایا ۔ رانا ثنااللہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقدمہ بے بنیاد اور ہنگامہ آرای اور تشدد کا الزام جھوٹ ہے لہذا عدالت عبوری ضمانت منظورکرے ، جس پر عدالت نے ن لیگی رہنماوں کی 15 اکتوبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں