نیئر حسین بخاری

نیئر حسین بخاری کی امیر علی شاہ جیلانی کو بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری نے امیر علی شاہ جیلانی کو بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی امیدوار کی کامیابی عوام دشمنوں کی شکست ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تھر کے غیور لوگوں نے سیاسی یتیموں کو ووٹ کی طاقت سے تھر پارکر سے پار کر دیا ۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی امیدوار کی کامیابی عوام دشمنوں کی شکست ہے،سید امیر علی شاہ کی شاندار جیت پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر اعتماد ہے۔ انہوںنے کہاکہ جیالوں نے مخالفین کو ایک ہفتے میں دوسری بار گھر کی راہ دکھائی ہے ،مستقبل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں