نگران وزیر اعظم پاکستان

نگران وزیر اعظم پاکستان کی شام کے وزیر اعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

دبئی (عکس آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دبئی میں COP 28 کی سائیڈ لائنز پر شام کے وزیراعظم حسین آرنوس سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی،دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کی قیادت اور برادر عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے دو طرفہ سیاسی تبادلوں کی تعدد کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، ثقافتی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کو بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور وزیر اعظم ارنوس نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی تشدد پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عالمی برادری سے صورتحال کا بامعنی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے طاقت کے وحشیانہ استعمال کو روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ؛ل برھانے، جنگ بندی کو یقینی بنانے ؛ انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنے اور مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں