نواک جوکووچ

نوویک جوکووچ نے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ایڈیلیڈ ( عکس آن لائن)سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ نے اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 35 سالہ نوویک جوکووچ اور امریکا کے سباسٹین کورڈا آمنے سامنے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ رہا تاہم نوویک جوکووچ نے حریف امریکی کھلاڑی کو 7-6(10-8)، 6-7(3-7) اور 4-6سے ہرا کر رواں سال کا پہلا ٹائٹل اپنی نام کرلیا۔ عالمی نمبر پانچ کیریئر کے 92 اے ٹی پی سنگلز ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں جو کہ رافیل ندال کے ساتھ برابر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں