نومنتخب وزیراعظم

نومنتخب وزیراعظم کی وزیراعظم ہاوس آمد‘مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی

اسلام آباد(نمائندہ عکس) نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعظم ہاو¿س آمد پرانہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم ہاوس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف کومسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

نومنتخب وزیراعظم نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔شہبازشریف گزشتہ روز پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔وزیراعظم شہبازشریف کا بیان میں کہنا تھا کہ ہماری ترجیح مہنگائی پرقابو پاکر کرعوام کوریلیف فراہم کرنا ہوگی۔ ہم سب مل کرپاکستان کوعظیم قوم بنائیں گے۔

دیگرممالک سے باہمی احترام اوربرابری کے بنیادپرتعلقات استوارکریں گے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ایوان نےاپوزیشن جماعتوں کے امیدوار شہبازشریف کوملک کا وزیراعظم منتخب کیا تھا۔ پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کووزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا تھا تاہم پی ٹی آئی ارکان نے بعد میں انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجتماعی استعفے دے دئیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں