ملک نعمان لنگڑیال

نواز شریف ، مریم نواز خودہی اپنی سیاست کے تابوت میں ہر روزایک کیل ٹھونک رہے ہیں ‘ملک نعمان لنگڑیال

لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈپروفیشنل ڈویلپمنٹ ملک نعمان لنگڑیال نے کہاہے کہ ریاست مخالف بیانیے کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کے جلسوں کے پنڈال میں پہنچنے والے ان کے خلاف ہی نعرے لگا رہے ہیں جو مریم نواز کو سنائی نہیں دے رہے ،علاج کے نام پر پاکستان سے مفرور ہونے والے نواز شریف کی اب پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں اور ان کا ٹھکانہ صرف جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ،گیارہ جماعتوں کے مقابلے میں تنہا وزیر اعظم عمران خان نے بڑے جلسے کر کے بھی اپوزیشن کو شکست دیدی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف جو مہم جوئی شروع کی ہے اس کانتیجہ عبدالقادر بلوچ، میاں جلیل احمد شرقپوری ،اشرف انصاری اورا ن جیسے دیگر بہت سے لوگوں کے رد عمل کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔

کوئی اور نہیں بلکہ نواز شریف اور مریم نواز خودہی اپنی سیاست کے تابوت میں ہر روزایک کیل ٹھونک رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کی قیادت میں حکومت درست سمت میں گامزن ہے ، ہم بھی چل چلائو پالیسیوںکے ذریعے مدت پوری کر سکتے ہیں لیکن اس کے برعکس وزیراعظم خان نے اصلاحات کے مشکل ہدف کا چیلنج قبول کیا ہے جس سے ملک کو پائیدار نظام میسر آئے گا ۔

ملک نعمان لنگڑیال نے کہاکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات شروع ہیں اور ان کے مثبت اثرات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سہولت بازارقائم کئے گئے ہیں جہاں پر عوام کو اوپن مارکیٹ سے20سے30فیصد کم نرخوں پر اشیائے خوردونوش میسر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں