ودیا بالن

نغمہ نگار گلزار کیساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے ،ودیا بالن

ممبئی ( عکس آن لا ئن)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ انہوں نے گیت نگار اور معروف شاعر گلزار سے اپنے ساتھ کام کی درخواست کی اور ان سے کہا کہ ایک آدھ فلم کرلیجیے میرے ساتھ۔ کئی معرکتہ آرا فلموں میں بہترین کردار ادا کرنے والی ودیا بالن 44 برس کی ہوگئیں۔ ان سے ایک بار جب ان کی فلموں کے حوالے سے خواہش کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے یہ چاہتی ہیں کہ گلزار صاحب کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘کیونکہ میں فلم کی ہدایتکاری نہیں کرتی اس لیے میں گلزار صاحب سے صرف درخواست کرسکتی ہوں۔

سن 2019 کے ایک انٹرویو میں جب ودیا بالن 40 برس کی تھیں تو ان سے پوچھا گیا کہ ان کی خواہشات کی فہرست میں کیا ہے، اس پر ودیا کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی لسٹ تو ان کے پاس نہیں اور ان کی تمام ضرورتوں کا احسن طریقے سے خیال بھی رکھا جاتا ہے، سوائے ایک خواہش کے جو گلزار صاحب کے ساتھ فلم کرنے کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے بذات خود کئی بار کہہ چکی ہیں، لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔یاد رہے کہ ودیا بالن نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2005 میں بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کے ساتھ فلم پرینیتا سے کیا تھا، جس میں سیف علی خان بھی شامل تھے۔اس کے بعد وہ لگے رہو منا بھائی (2006)، بھول بھلیاں (2007)، ڈرٹی پکچر (2011) سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں