نعمان اعجاز

نعمان اعجاز نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی، پہلی ویڈیو وائرل

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے منجھے ہوئے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا ہے۔سوشل میڈیا انسٹاگرام پر نعمان اعجاز کی جانب سے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں نعمان اعجاز کو دلچسپ ڈائیلاگز پر اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،

نعمان اعجاز کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ‘میری پہلی ٹک ٹاک ویڈیو، انجوائے کریں۔’لیجنڈری اداکار کی اس ویڈیو پر شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف فنکاروں کی جانب سے خوب داد دی جا رہی ہے اور محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں