بولر نسیم شاہ

نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 5 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

کراچی (عکس آن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 5 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ نے اپنے کیریئر کے پانچویں ون ڈے میں 18 وکٹیں مکمل کیں اور یوں انہوں نے آسٹریلیا کے ریان ہیرس کا ریکارڈ توڑا۔

نسیم شاہ نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں انجام دیا، انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ریان ہیرس نے ابتدائی پانچ ون ڈے میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نسیم شاہ نے پچھلے میچ میں 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں