نسیم شاہ

نسیم شاہ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے چھٹے کم عمر کھلاڑی بن گئے

برسبین (عکس آن لائن) نیسیم شاہ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے چھٹے اور مجموعی طور پر نویں کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے جمعرات کو برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 16 برس اور 279 دن کی عمر میں ڈیبیو کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

نسیم شاہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکٹرز کی فہرست میں مجموعی طور پر نویں نمبر پر اپنا نام درج کرایا۔ اس سے قبل پاکستان کے ہی حسن رضا نے صرف 14 سال اور 227 دن کی عمر میں زمبابوے کے خلاف 24 اکتوبر 1996ء کو اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کرکڑز میں سرفہرست ہیں۔

دوسرے نمبر پر مشتاق احمد نے ڈیبیوکیا تو وہ 15 سال، 124 دن کے تھے، تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے محمد شریف نے 15 سال، 128 دن کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا تھا، چوتھے نمبر پر پاکستان کے عاقب جاوید 16 سال، 189 دن، پانچویں نمبر پر بھارتی سچن ٹنڈولکر 16 سال، 205 دن، چھٹے نمبر پر پاکستانی آفتاب بلوچ 16سال،221 دن، ساتویں نمبر پر بنگلہ دیشی طلحہ زبیر 16 سال، 223 دن، آٹھویں نمبر پر پاکستان کے نسیم الغنی 16 سال، 223 دن کی عمر میں ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بن گئے تھے، نویں نمبر پر نسیم شاہ 16 سال، 279 دن کی عمر کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں