سینیٹر سراج الحق

نریندرمودی نے نفرت اور تعصب کی آگ سلگا کرپورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیاہے، سراج الحق

اسلام آباد(عکس آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ برہمن سوچ کے حامل نریندرمودی نے نفرت اور تعصب کی آگ سلگا کرپورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیاہے،ہندوستان میںبرہمن کے گلاس میں کوئی پانی پی لے تو گلاس کو توڑ دیاجاتاہے،مسلمانوں اور عیسائیوں کو ان کے عقیدے چھوڑانے کے لیے ان کا قتل عام کیاجارہاہے،

مودی کے ہاتھ نہ روکے گئے او ر اس کے قتدار کو دوام ملا تو دنیا تیسری عالمی گیر جنگ کی لپیٹ میں آجائے گی، اہل پاکستان صبح آزاد ی تک کشمیریوںکے شانہ بشانہ رہیںگے جمعرات کے روز جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے زیر اہتمام ایک روزہ لیڈر شپ ورکشاپ کے شرکاءسے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی 250سالہ تاریخی حیثیت مودی نے ختم کرکے دنیا کو پیغام دیاہے کہ وہ توسیع پسندانہ عزائم رکھتے ہیں،ایک کروڑ چالیس لاکھ کشمیریوںنے آزادی یا فتح تک لڑنے کا فیصلہ کرکے دنیا کے ضمیر کو جگانے کی کوشش کی ہے،

جماعت اسلامی پاکستان اور22کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوںکے شانہ بشانہ ہیں،مودی کا علاج جماعت اسلامی کے پاس ہے،ہندوستان کشمیراور بھارت میں مسلمانوں کاقتل عام کررہاہے اسلامی ممالک ہندوستان کا سیاسی ،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں ،اسلام آباد میں کشمیرپر او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلوائیں،عالمی انسانی حقوق کی تنظمیں کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر کردار ادا کریں،عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیرتک رسائی دی جائے تاکہ وہ اپنی انکھوں سے مظالم دیکھ سکیںاس موقع پر جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سابق صوبائی وزیر قانون مشتا ق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم ،مولانا تاج محمود صدیقی اور دیگر قائدین نے خطا ب کیا،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ جماعت اسلامی کے پاس اقتدار ہو،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں قوم کی توقعات پر پورا اتریںگے،پاکستان کے اندر تمام پارٹیاں اور نظام فیل ہوچکے ہیں عوام کو ریلیف صرف جماعت اسلامی فراہم کرسکتی ہے،پاکستان کو حقیقی اسلامی پاکستان صرف جماعت اسلامی ہی بناسکتی ہے،ہمارے پاس گراس روٹ لیول پر امانت دار دیانتداراور خوف خدارکھنے والی قیاد ت موجود ہے جو عوام کا درد محسوس کرکے اس کا مداواکرسکتی ہے،انھوںنے کہاکہ امت کے پاس تمام تر وسائل تو موجود ہیں مگر المیہ یہ کہ قیادت نہیں ہے ،

اسلامی تحریکیں پوری دنیا میں مصروف جہد ہیں،انھوںنے کہاکہ پاکستان کی موجود ہ حکومت کے پاس کشمیرکی آزادی کا کوئی روڈ میپ نہیںاور نہ ہی کوئی پالیسی ہے،بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھرکردیاہے،انھوںنے کہا پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں غیر اسلامی کلچر قوم کو قبول نہیں ہے ،ملک کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کی فکر کے مطابق استوار کیاجائے۔
جماعت اسلامی بے حیائی کی ہر مہم کا مقابلہ کرے گی،جو حقوق خواتین کو اسلام نے دیے ہیں وہ کوئی سوچ بھی نہیںسکتا۔انھوںنے اعلان کیاکہ اہل پاکستان صبح آزاد ی تک کشمیریوںکے شانہ بشانہ رہیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں