بھارت

ناسا پروپیگنڈا کر رہا ہے، چندرائن 2 کی تباہی کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں، بھارت

نئی دہلی(عکس آن لائن)ناسا کے گرنے والے وکرم لینڈر کے ملبے کو چاند کی سطح پر دیکھنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہبھارتی خلائی اور تحقیقاتی تنظیم کے سربراہ کے سیون نے دعوی ٰکیا ہے کہ بھارتی خلائی ایجنسی نے اپنے آربٹرنے لینڈر کو دیکھا اسے اپنی ویب سائٹ پر مشتہر کیا۔10 ستمبرکو اسرو نے ٹویٹ کیا تھا ، “وکرم لینڈر چندرائن 2 کے مدار میں واقع ہے ، لیکن ابھی تک اس سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

لینڈر کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔منگل کے روز امریکی خلائی ایجنسی نے اس کی ایل آر او کے ذریعے لی گئی تصویر جاری کی جس میں خلائی جہاز کے ملبے کے گرنے کا مقام دکھایا۔ ناسا نے مزید کہا کہ شانموگا سبرامنیم نامی شخص نے ایل آر او پروجیکٹ کے ذریعے ملبے کی شناخت کی۔

جس کاپہلا ٹکڑا مرکزی حادثے کی جگہ کے شمال مغرب میں تقریبا 7 750 میٹر شمال میں پایا گیا تھا۔7 ستمبر کو شیڈول لینڈنگ سے قبل اسرو کے لینڈر سے رابطہ ختم ہونے کے بعد وکرم لینڈر کو دریافت کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اسرو ممکنہ طور پر اگلے سال نومبر میں چندرائن 3 لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں