نارووال

نارووال میں بھی ہفتہ عشق مصطفےٰﷺ مذہبی عقیدت و جوش جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا،صوبائی وزیر

نارووال( نمائندہ عکس آن لائن)صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ملک بھر کی نارووال میں بھی ہفتہ عشق مصطفےٰﷺ مذہبی عقیدت و جوش جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا،

حکومت کی طرف سے یہ اعلان ہفتہ عشق مصطفےٰﷺ عاشقان رسولﷺ کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں لہذا تمام صوبائی ادارے ،مساجد،تعلیمی ادارے ،سکول و کالجزاورعلماءکرام اتوار سے ہفتہ عشق مصطفےٰ ﷺ منانے کے لئے بھرپورطریقہ سے نعت خوانی،قرآت،تقریبات،سیمینارز،سیرت کانفرنس کا انعقاد کریںکیونکہ آقا دو جہاںخاتم النبین حضرت محمد مصطفےٰﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جبکہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور بیان پر بھی ان تک پیغام پہنچنا چاہئے کہ عاشقان رسولﷺ اپنے نبی کریم ﷺ سے عقیدت و محبت رکھتے ہیں تمام ادارے،سول سوسائٹی ،علماءکرام کو چاہئے کہ اس ہفتہ کو مثالی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں

ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد زمان لک نے کہا کہ تمام ادارے روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ عشق مصطفےٰﷺکے حوالہ سے آفس میں رپورٹ کریں۔ڈی پی او ذوالفقار احمد نے کہا کہ ہفتہ عشق مصطفےٰﷺ کے حوالہ سے تمام اداروں اور سیمینارزو ریلیوں کو مکمل سیکیورٹی حاصل ہو گی ۔ڈپٹی کمشنر نے صوباصوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالہ سے انتظامیہ کا کردار بھی مثالی ہے اور انتظامیہ تندہی،محنت اور جانفشانی سے کام کر رہی ہے جس سے نہ صرف مہنگائی کو کنٹرول کیا گیابلکہ اس میں میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

اس موقع پر ڈی پی او ذوالفقار احمدتمام صوبائی اداروں کے افسران کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری،مذہبی رہنما پیر تبسم بشیر اویسی،علامہ یعقوب رضوی،شیخ ثائر علی،سیاسی رہنما امجد خان کاکڑ،حافظ ذوالفقار مہیس،ریٹائرڈ کرنل جاوید کاہلوں،عرفان عابد و دیگر افسران نے بھی شرکت کی،

اپنا تبصرہ بھیجیں