نادیہ جمیل

نادیہ جمیل مرحوم والد کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں

لاہور(عکس آن لائن )سینئر اداکارہ نادیہ جمیل اپنے مرحوم والد کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔
نادیہ جمیل نے بتایا کہ والد کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا، والد کے پھیپھڑے بھی ٹھیک ہورہے تھے بس دل تھوڑا کمزور تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ رات کو کھانے کے بعد والد نے مجھے کہا کہ قلم لا ئوجب میں نے اپنی ڈائری اور قلم دیا تو انہوں نے اس میں کچھ لکھا تو میں نے پوچھا ابو یہ کیا لکھا ہے۔

والد کہنے لگے بس یہ میری قبر پر لکھوا دینا میں جار ہا ہوں، انہوں نے ڈائری میں الم نشرح کی آیت اور غالب کا ایک شعر لکھا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے والد سے کہا کہ یہ شعر تو نہیں لکھوائوں گی مجھے یہ پڑھ کر رونا آجاتا ہے۔نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ والد مسکرانے لگے اور کہنے لگے کہ اچھا تمہیں وہ شعر پتا ہے جو مجھے پسند ہے پھر میں نے کہا کہ تاج محل بنا کر کلیات چھپوا لیتی ہوں تو ہنسنے لگ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں