شاہ رخ خان

نئی فلم کی ریلیز سے قبل ڈھائی گھنٹے تک نہاتے رہتے ہیں،شاہ رخ خان کاانکشاف

ممبئی(عکس آن لائن)بھارتی معروف فلم اسٹار شاہ رخ خان نے بتایا ہے کہ وہ اپنی ہر نئی فلم کی ریلیز سے قبل تقریباً ڈھائی گھنٹے تک نہاتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خود سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ بھارت میں زیادہ تر فلمیں جمعے کے روز ریلیز ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ہر نئی فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل یعنی کہ جمعرات کو ڈھائی گھنٹے تک نہاتے رہتے ہیں اور اس عادت سے انہیں بہت سکون ملتا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلموں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ فلمیں ہٹ اور فلاپ ہونے کا سارا دارومدار شائقین پر ہوتا ہے،فلموں کے نتائج اکثر اداکار اور فلمسازوں کو حیران کر دیتے ہیں،اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی فلم پر بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اور وہ فلم فلاپ ہوجاتی ہے، اسی طرح کبھی کبھار کسی فلم کی کہانی جو اداکار اور ہدایتکار کو کچھ خاص پسند نہیں آتی وہ فلم سب سے زیادہ ہٹ ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں