مہوش حیات

میں نیلو جی کے نقش قدم پر چلتی ہوں، مہوش حیات

کراچی (عکس آن لائن)تمغہ امتیاز حاصل کرنیوالی اداکارہ مہوش حیات نے ماضی کی معروف اداکارہ اور شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ‘میڈم نیلو جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت زیادہ دکھ ہوا’۔مہوش حیات نے کہا کہ ‘اْنہوں نے اپنے کام سے اور اپنی شخصیت سے مجھ سمیت تمام فنکاروں کو بہت مْتاثر کیا ہے’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘ہم آج بھی میڈم نیلو جی کے نقش قدم پر چلتے ہیں’۔اْنہوں نے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دْعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اْن کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے’۔مہوش حیات نے کہا کہ ‘میری دلی تعزیت اداکار شان شاہد کے ساتھ ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں