فیاض الحسن چوہان

میں بیچ بچاﺅ کرنے ہسپتال آیا تھا ،مجھ پر تشدد کیا گیا وکلاءکی جانب سے مجھے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی، فیاض الحسن چوہان

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میں بیچ بچاﺅ کرنے ہسپتال آیا تھا اور مجھ پر تشدد کیا گیا وکلاءکی جانب سے مجھے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی ۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف پسند وکلاءآج رنجیدہ او ر دکھی ہیں ، آج وکلاءکی طرف بہت بڑا ظلم ہے،قانون پسند وکلاءاس کی سخت مذمت کرتے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر قانو ن پنجاب راجہ بشارت کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے،

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ واقع میں ملوث وکلاءکو نشان عبرت بنایا جائے گا، وکلاءکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں اپنی جان پر کھیل کر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی تاہم وکلاءنے مجھے ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں