جاوید میانداد

میں بالکل خیریت سے ہوں، جاوید میانداد کا ہسپتال سے بیان

کراچی (عکس آن لائن)کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد نے ہسپتال سے اپنی صحت کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں۔ویڈیو بیان میں کرکٹ لیجنڈ نے کہاکہ مجھے پتا چلا میری بیماری کے بارے میں خبر چلی ہے اور سب پریشان ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بالکل خیریت سے ہوں، سر میں درد تھا اور معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال آیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ تھوڑی دیر بعد گھر واپس چلاجاؤں گا۔جاوید میانداد نے کہا کہ تمام لوگوں کا شکرگزارہوں جنہوں نے میری خیریت دریافت کی۔خیال رہے کہ جاوید میانداد کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس پر انہیں کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں