ٹرمپ

میڈیا غلط خبروں سے دورہ برطانیہ کو گھٹا کر بتانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ،ٹرمپ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میڈیا غلط خبروں کے ذریعے نیٹو سے متعلق میرے برطانیہ کے کامیاب دورے کو گھٹا کر بتانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ نیٹو کے رہنماؤں کو سالانہ 130 بلین ڈالر اور تین سال میں 400 بلین ڈالر زیادہ ادا کرنے پر راضی کیا جبکہ امریکا کے لیے رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو نے خلا کو کام اور دائرہ کار سے متعلق تسلیم کرلیا ۔ا نہوں نے کہا کہ امریکا کی قیادت طاقت کے ذریعے امن کو یقینی بناتی ہے اور اسے جاری رکھتے ہوئے زمین، ہوا، سمندر اور خلا میں کامیابی حاصل کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں