کرسمس

میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب، چیف آفیسر شاہین حیات، پادری اوریا فراز، میونسپل کمیٹی کے ملازمین وکرسچن برادری کے متعدد افراد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میں کرسچن برادری سے اظہار یکجہتی کےلئے کرسمس کا کیک کاٹنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا،

تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد شاہین حیات، پادری اوریا فراز، سینٹری ورکز، رانا طارق، محمد جمیل انصاری ودیگر ملازمین نے شرکت کی، اس موقع پر پادری اوریا فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کا تہوار پیار، محبت،ایمانداری کا درس دیتا ہے، جو کرسچن ہو گا وہ محبت کرے گاجس کے اندر محبت نہیں وہ کرسچن نہیں، جو حقیقی مسیح ہے وہ محبت کرے گا اور محبت کی خاطراس پر ظلم بھی ہو تو وہ برداشت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں