میرے پاس تم ہو

میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنا تو خلیل الرحمان قمر ہی لکھیں گے،ہمایوں سعید

کراچی (عکس آن لائن) ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اگر ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بنا تو اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر ہی لکھیں گے۔ ہمایوں سعید نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بات چیت کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا سیکوئل بن سکتا ہے اور اس کی کہانی بھی خلیل الرحمان قمر ہی لکھیں گے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ ڈرامے میں خواتین کی تضحیک کا کوئی پہلو نہیں تھا۔

ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ ڈرامے میں لوگوں کے لیے ایک سبق تھا کہ اگر آپ کی بیوی آپ کے ساتھ غلط کرتی ہے یا جس سے آپ محبت کرتے ہیں وہ شخص آپ کو دھوکا دیتا ہے تو آپ کو اسے مارنا نہیں ہے، ہاتھ نہیں اٹھانا بلکہ صبر کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں