فردوس عاشق

میرے خلاف چند بونے میڈیا میں پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں، فردوس عاشق

سیالکوٹ (عکس آن لائن)سابق مشیر وزیراعظم اطلاعات نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میرے خلاف چند بونے میڈیا کے اندر پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں جن کیخلاف عید کے بعد قانونی کارروائی کروں گی،

اتوار کے روز صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق پی ٹی آئی عوام کی خدمت جاری رکھوں گی، اپنے خلاف ہونے والی کاروائیوں کو میڈیا میں لانا چاہتی تھی لیکن میرے قائد وزیراعظم عمران خان کے میسج آنے کے بعد نہیں کیا،

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں 2500 ووٹ لینے والی پارٹی ہیڈ سے ملنے کی کوشش کی افواہیں ،میڈیا میں پھیلانے والے جلد ناکام ہونگے۔چند حکومتی سیاسی بونوں کی طرف سے میرے خلاف پراپیگنڈا جاری ہے وزیر اعظم کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ،میں نے اپنی زبان بند رکھی ہوئی ہے اگر مجھے مجبور کیا گیا تو خاموش نہیں رہوں گی بلکہ ان بونوں کو نہ صرف منہ بند کروں گی بلکہ انہیں گھر تک چھوڑ کر آﺅں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں